ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی آئین مخالف پارٹی ہے : دنیش گنڈور راؤ

بی جے پی آئین مخالف پارٹی ہے : دنیش گنڈور راؤ

Thu, 17 Jan 2019 12:12:54    S.O. News Service

بنگلورو17جنوری (ایس او نیوز )کے پی سی سی کے صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہا ہے کہ بی جے پی آپریشن کنول کے نچلے درجے کی سیاست پر اتر آئی ہے ۔بی جے پی کے صدر امیت شاہ اوروزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اس طرح کے گندے کاموں میں ہاتھ ڈالنے کے تعلق سے میڈیا میں بحث ہونی چاہئے ۔ یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی آئین مخالف پارٹی ہے وہ سی بی آئی کے بشمول تمام محکموں کے افسروں کا غلط استعمال کررہی ہے۔ انکم ٹیکس کے چھاپے ڈالنے کاخوف پیدا کررہی ہے ۔ بی جے پی کی اس کارروائی کے تعلق سے بحث ہونا ہے نہ کہ حکومت کے عدم استحکام کے تعلق سے ۔ انہوں نے کہا بی جے پی کھلے عام گھوڑوں کے بیوپار پر اتر آئی ہے ۔ کانگریس اراکین اسمبلی کے ناموں کو غیر ضروری طور پر اچھالا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کے جھگڑے سے تیسرے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ بی جے پی کو طمانچہ لگاہے اور اس کامنہ کالا ہوا ہے ۔


Share: